ابنا: طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے آج کہا کہ افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند کے ضلع نادعلی میں کل شام طالبان جنگجوؤں نے ایک امریکی ڈرون کو نشانہ بناکر اسے گرادیا۔قاری یوسف احمدی نے اسی طرح ہلمند کے ضلع باباجی میں ایک غیرملکی ٹینک کے راستے میں آج صبح دھماکہ کرنے کی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے میں تین غیرملکی فوجی ہلاک ہوئے ۔ادھر مشرقی افغانستان میں طالبان کے ایک حملے میں تین افغان پولیس ہلاک ہوئے ہیں ۔ طالبان کے ترجمان ذبیح ا۔۔ مجاہد نے دعوی کیا کہ طالبان نے ننگرہار صوبے کے ضلع خوگیانی کے علاقہ شکمال میں آج صبح دھماکہ کرکے تین پولیس اہلکاروں کو ہلاک کیا۔ مجاہد کے مطابق اس دھماکے میں دو پولیس بھی زخمی ہوگئے۔
.......
/169